پونے

پونہ (با ابجدیہ: [puɳe] English: /ˈpnə/؛[20][21][22][23])یا پونے (انگریزی: Pune) (با ابجدیہ: [puɳe]; English: /ˈpnə/)[24][25]، بھارت کی ریاست مہاراشٹر کا دوسرا بڑا شہر ہے۔ ریاست کا سب سے بڑا شہر ممبئی ہے۔ اسے پونہ\پونا بھی کہا جاتا ہے اور یہی اس کا قدیم نام ہے جو 1978ء تک رائج تھا۔[26][27][28] آبادی کے لحاظ سے یہ بھارت کا نواں بڑا شہر ہے۔ اس کی مجموعی آبادی تقریباً 3.13 ملین ہے۔[29] پونے شہر آئے دن بڑھتا اور پھیلتا رہا ہے اور اس کا پھیلاو پمپری-چنچواڑ اور تین چھاونی شہر جیسے کھڑکی اور دیہو روڈ کو ملا کر پونے کا ایک نیا شہری علاقہ بنتا ہے جسے پونے میٹروپولیٹن علاقہ (پی ایم آر) کہا جاتا ہے۔ [30] مردم شماری، 2011ء کے مطابق پونے شہری علاقوں کی کل آبادی ہے 5.05 ملین ہے جبکہ پونے میٹروپولیٹن علاقہ کی آبادی 7.27 ملین ہے۔[11] ممبئی میٹروپولیٹن اور ناسک میٹروپولیٹن کے ساتھ مل کر پونے میٹروپولیٹن علاقہ ایک بڑا علاقہ بناتا ہے جسے میگاپولس کہتے ہیں اور اس کا دوسرا نام ممبئی میگاریجن ہے۔ اسے مہاراشٹر کا سنہری مثلث بھی کہا جاتا ہے اور میگاپولس کی کل آبادی 50 ملین ہے اور یہ دنیا کا سب سے بڑا آباد شہری علاقہ ہے۔ [31][32][33] پونے سطح مرتفع دکن پر 560 میٹر (1,837 فٹ) سطح سمندر سے میٹر بلند ہے اور دریائے موتھا کے کنارے آباد ہے۔[34] یہ ضلع پونہ کا انتظامی دفتر بھی ہے۔ 18ویں صدی میں یہ شہر مرہٹہ سلطنت کی وزارتِ عظمیٰ پیشوا راج کا پایہ تخت تھا اور اس طرح یہ بر صغیر کے اہم سیاسی مراکز میں سے ایک تھا۔[35] خوش حال زندگی کے پیمانہ پر پونے بھارت کا اول نمبر شہر ہے۔[36]


پونا/پونہ
میٹروپولس
Top to bottom, left to right: Pune Skyline, فیلڈ مارشل مانک شاء Statue in Pune Camp، شنیوار واڑہ، Fergusson College، and باجی راؤ اول Statue outside Shaniwarwada
Top to bottom, left to right: Pune Skyline, فیلڈ مارشل مانک شاء Statue in Pune Camp، شنیوار واڑہ، Fergusson College، and باجی راؤ اول Statue outside Shaniwarwada
عرفیت: مشرق کا آکسفرڈ، دکن کی رانی[1][2]
پونے is located in مہاراشٹر
پونے
پونے
پونے is located in ٰبھارت
پونے
پونے
پونے is located in ایشیا
پونے
پونے
بھارت میں پونے کا جائے وقوع
متناسقات: صفحہ ماڈیول:Coordinates/styles.css میں کوئی مواد نہیں ہے۔18°31′13″N 73°51′24″E / 18.52028°N 73.85667°E / 18.52028; 73.85667
ملکبھارت
ریاستمہاراشٹر
بھارت کے اضلاعضلع پونہ
بنیادسترہویں صدی[3]
حکومت
 • قسمMunicipal Corporation
 • مجلسPMC
 • Municipal CommissionerSaurabh Rao, IAS[4][5][6]
 • MayorMukta Tilak (بھارتیہ جنتا پارٹی)[7][8]
رقبہ[9][10]
 • پونے شہر331.26 کلومیٹر2 (127.9 میل مربع)
 • پونے میٹروپولیٹن علاقہ[11][12]7,256.46 کلومیٹر2 (2,801.73 میل مربع)
بلندی560 میل (1,840 فٹ)
آبادی (2011)[13]
 • پونے شہر3,124,458
 • درجہبھارت کے شہر بلحاظ آبادی
 • کثافت9,400/کلومیٹر2 (24,000/میل مربع)
 • پونے میٹروپولیٹن علاقہ7,276,000[11]
 • Metro Rankبھارت کے میٹروپولیٹن علاقہ جات کی فہرست
نام آبادیPunekar,[14] Poonaite[15]
منطقۂ وقتبھارتی معیاری وقت (UTC+5:30)
ڈاک اشاریہ رمز411001 – 411062[16]
ٹیلی فون کوڈ+91-20
گاڑی کی نمبر پلیٹMH-12[17]
رکن پارلیمان، لوک سبھاGirish Bapat (بھارتیہ جنتا پارٹی)[18][19]
زبانمراٹھی زبان
ویب سائٹpmc.gov.in/en
پاٹلیشور غار مندر میں ایک منڈپ، جو راشٹر کوٹ دور حکومت میں بنایا گیا

پونے مہاراشٹر کی ثقافتی راجدھانی بھی ہے۔[37][38] متعدد نامور تعلیمی اداروں کے جائے قیام ہونے کی وجہ سے پونے کو مشرق کا آکسفرڈ بھی کہا جاتا ہے۔[39][40]گذشتہ دہائیوں میں شہر ایک بڑا تعلیم گاہ بن کر سامنے آیا ہے اور ملک بھر میں موجود غیر ملکی طالبعلموں کی نصف آبادی پونے میں ہی مقیم ہے۔[41][42] اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے تحقیقی ادارے، تعلیم، انتظام اور تربیتی اداروں کی کثرت کی وجہ سے ملک و بیرون ملک سے اکثر طالبعلم یہاں کا رخ کرتے ہیں۔ پونے کے کئی کالج یورپ کے کالجوں کے ساتھ تبادلہ طلاب کا پروگرام چلاتے ہیں۔[43]

وجہ تسمیہ

پونے شہر کا نام پونیہ-وشیہ سے لیا گیا ہے جس کے معنی مقدس خبر کے ہیں۔ یہ لفظ راشٹر کوٹ سلطنت کے زمانہ کی تانبہ کی ایک کی تھالی میں لکھا ہوا ملا تھا جو 937ء کا زمانہ ہے۔[44] 13ویں صدی میں اسے پونوڑی (पुनवडी) کہا جاتا تھا۔[45]


حوالہ جات

بیرونی روابط