وارسا معاہدہ (انگریزی: Warsaw Pact) وسطی و مشرقی یورپ کی اشتراکی ریاستوں کے درمیان طے پانے والا ایک معاہدہ تھا۔ یہ باہمی اقتصادی تعاون کی انجمن (CoMEcon) کا عسکری ہم منصب تھا۔ وارسا معاہدے پر دستخط 14 مئی1955ء کو پولینڈ کے دار الحکومت وارسا میں کیے گئے۔ معاہدے کے تحت اگر کسی بھی معاہد ملک کو جارحیت کا سامنا کرنا پڑے تو دیگر ممالک اس کا دفاع کریں گے۔ یہ معاہدہ 1955ء میں مغربی جرمنی کی شمالی اوقیانوسی معاہدے کی تنظیم (NATO) میں شمولیت کے باعث سوویت اتحاد نے کرایا۔ وارسا معاہدہ دراصل نیٹو کا اشتراکی مقابل تھا۔
نام
اس معاہدے کا باضابطہ نام معاہدۂ دوستی، تعاون و باہمی مدد تھا جبکہ مغرب میں اس کے لیے "وارسا معاہدے" یا "وارسا پیکٹ" کی اصطلاح عام ہے، جہاں اسے WAPA، Warpac یا صرف WP بھی کہا جاتا ہے۔
اراکین
اس کے شریک اراکین میں
البانیا(1961ء میں چین-سوویت اختلاف کے بعد معاہدے سے ہاتھ کھینچ لیا، 1968ء میں باضابطہ طور پر چھوڑ گیا
وارسا معاہدے کے اراکین نے حملے کی صورت میں ایک دوسرے کے دفاع کا وعدہ کیا۔ معاہدے میں یہ بھی کیا گیا کہ دستخط کرنے والے ممالک ایک دوسرے کے داخلی معاملات میں دخل نہیں دیں گے اور قومی سالمیت اور آزادی کا احترام کریں گے۔