ولودومیر زیلینسکی

یوکرینی منظر نویس، اداکار، کامیڈین، ہدایت کار اور سیاست دان

ولودومیر اولیکسیندرویچ زیلینسکی ایک یوکرینی سیاست دان، منظر نویس، اداکار، کامیڈین، ہدایت کار اور یوکرین کے منتخب صدر ہیں۔ سیاست میں قدم رکھنے سے قبل انھوں نے قانون کی ڈگری حاصل کی اور ایک کمپنی بنائی جو فلمیں، کارٹون اور ٹی وی کامیڈی شوز بناتی تھی۔[26]

ولودومیر زیلینسکی
(یوکرینی میں: Володимир Олександрович Зеленський ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

مناصب
صدر یوکرین [1] (6  )   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آغاز منصب
20 مئی 2019 
پیٹرو پوروشینکو  
 
معلومات شخصیت
پیدائش25 جنوری 1978ء (46 سال)[2][3]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کریوئی ریح [4][5][6][7][8]  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت یوکرائن (24 اگست 1991–)
سوویت اتحاد (25 جنوری 1978–23 اگست 1991)  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قد
زوجہاولینا زیلنسکا (2003–)[9]  ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعداد اولاد
عملی زندگی
پیشہسیاست دان [10]،  مزاحیہ اداکار ،  میزبان ،  فلم ساز ،  منظر نویس ،  اداکار [11]،  ٹی وی پروڈیوسر ،  ٹیلی ویژن میزبان ،  انٹرٹینر ،  گلو کار ،  مزاح نگار ،  فلم ساز [12]،  فوجی افسر   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبانروسی [13][14]  ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبانروسی ،  یوکرینی زبان [15][14]،  عبرانی [16]،  انگریزی [14]،  جاپانی ،  ہسپانوی ،  فرانسیسی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شعبۂ عملاداکاری [17]،  پیروڈی ،  تماش کاری ،  سیاست [18]  ویکی ڈیٹا پر (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عسکری خدمات
وفادارییوکرائن   ویکی ڈیٹا پر (P945) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لڑائیاں اور جنگیںیوکرین پر روسی حملہ 2022ء   ویکی ڈیٹا پر (P607) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
 گرینڈ کراس آف دی لیگون آف ہانر (2023)[19][20][21][22]
 آرڈر آف دی وائٹ ایگل (2022)[23]
 گرینڈ کراس آف دی آرڈر آف دی وائیٹ لائن (2022)[24]
ٹائم سال کی شخصیت   (2022)[25]
سخاروف انعام  
 آرڈر آف دی وائیٹ لائن
 فلاڈلفیا لبرٹی میڈل   ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دستخط
 
ویب سائٹ
ویب سائٹباضابطہ ویب سائٹ،  باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

صدر منتخب

وہ یوکرینی مقامی ٹیلی ویژن پر پیش کیے جانے والے طنزیہ ڈرامے ”سروینٹ فار دی پیپل“ میں استاد کا کردار ادا کرتے ہیں جو کرپشن کے خلاف لڑتے ہوئے صدر منتخب ہو جاتا ہے اور ممکنہ طور پر اب انھوں نے اس خیال کو حقیقت کا روپ دے دیا ہے۔ انھوں نے اپنی سیاسی جماعت کا نام بھی وہی رکھا جو ڈرامے میں دیا گیا تھا۔ انھوں نے صدر پیٹرو پوروشینکو کو 73 فیصد ووٹ حاصل کر کے شکست دی ہے۔

مقبولیت

انھوں نے انتخابات کے تمام روایتی اصولوں اور ضابطوں کے برخلاف کوئی جلسے منعقد نہیں کیے اور چند ایک انٹرویو دیے۔ ان کے بظاہر کوئی سیاسی نظریات نہیں ہیں سوائے اس کے کہ وہ یہ کہتے ہیں کہ میں پچھلے صدور سے مختلف انداز میں ملک چلاؤں گا۔ زیلینسکی سوشل میڈیا پر بہت زیادہ فعال ہیں اس لیے نوجوان ووٹرز میں ان کی بہت اپیل ہے۔ اس وقت یوکرین میں یوکرینی اور روسی زبانیں بیک وقت بولنا کافی مشکل سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ ملک علاقائی سیاست کی وجہ سے زبانوں کی سیاست پر تقسیم ہو چکا ہے۔ تاہم ولودومیر دونوں زبانوں میں گفتگو کرتے ہیں جس کی وجہ سے وہ یوکرین کے روسی زبان بولے جانے علاقوں میں کافی مقبول ہیں۔

حوالہ جات