ویکی مینیا

(ویکی مینیا 2014 سے رجوع مکرر)

ویکی مینیا موسسہ ویکیمیڈیا کے تحت منصوبوں کے صارفین کا سالانہ اجلاس ہے، جس میں ویکیمیڈیا منصوبوں، دیگر ویکیوں، آزاد مصدر سوفٹویئرز سے متعلق امور زیر بحث لائے جاتے ہیں۔

ویکی مینیا
Wikimania logo
حیثیتفعال
مقاممیکسیکو شہر، میکسیکو (2015)
لندن، برطانیہ (2014)
واشنگٹن ڈی سی، ریاستہائے متحدہ امریکا (2012)
حیفا، اسرائیل (2011)
گدانسک، پولینڈ (2010)
بیونس آئرس، ارجنٹائن (2009)
اسکندریہ، مصر (2008)
تائی پے، تائیوان (2007)
کیمبرج، میساچوسٹس (2006)
فرینکفرٹ، جرمنی (2005)
افتتاح شدہ2005
ترتیب بہمؤسسہ ویکیمیڈیا
قانونی حیثیتغیر منفعت بخش
ویب سائٹ
wikimania.wikimedia.org

اجلاس ہائے عام

اجلاسہائے ویکی مینیا
اجلاستاریخمقامبراعظمشرکاءوثق پیشکش
ویکی مینیا 2005اگست 5–7 فرینکفرٹ، جرمنی

   

380[1]
سلائڈز، ویڈیو
ویکی مینیا 2006اگست 4–6 کیمبرج، میساچوسٹس، ریاستہائے متحدہ امریکا

   

400
سلائڈز اور کاغذات، ویڈیو
ویکی مینیا 2007اگست 3–4 تائی پے، تائیوان

   

440[2]
العام نگارخانہ
ویکی مینیا 2008جولائی 17–19 اسکندریہ، مصر

   

650[3]
تلخیصاتآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ corp.kaltura.com (Error: unknown archive URL)، سلائڈز،ویڈیو
ویکی مینیا 2009اگست 26–28 بیونس آئرس، ارجنٹائن

   

559[4]
سلائڈز، ویڈیو
ویکی مینیا 2010جولائی 9–11 گدانسک، پولینڈ

   

500 کے قریب[5]
سلائڈز
ویکی مینیا 2011اگست 4–7 حیفا، اسرائیل

   

720[6]
پریزنٹیشنز، ویڈیو
ویکی مینیا 2012جولائی 12–15 واشنگٹن ڈی سی، ریاستہائے متحدہ امریکا

   

1،400[حوالہ درکار]
پریزنٹیشنز، ویڈیوز
ویکی مینیا 2013اگست 7–11 ہانگ کانگ، چین 700[7]پریزنٹیشنز، ویڈیوز
ویکی مینیا 2014اگست 6–10لندن، برطانیہ 1762[8]پریزنٹیشنز، ویڈیوز
ویکی مینیا 2015جولائی 15–19میکسیکو شہر، میکسیکو انعقاد کے بعد--
ویکی مینیا 2016جون 21–28ایسینو لاریو، اٹلی
اس نقشہ میں ویکی مینیا اجلاس وقوع پزیر علاقہ جات کو ظاہر کیاگیاہے۔ براعظموں کو رنگ دیا گیا ہے، زیادہ گہرا رنگ اجلاس کی زیادہ تعداد کو ظاہر کرتا ہے۔

ویکی مینیا2014

ویکی مینیا 2014
اجتماعی تصویر
شروع8 اگست 2014ء (2014ء-08-08)
اختتام10 اگست 2014 (2014-08-10)
مقامBarbican Centre، لندن، انگلستان
ویب سائٹ
wikimania2014.wikimedia.org

ویکی مینیا 2014 یہ دسویں ویکی مینیا کانفرنس تھی جو 8 تا 10 اگست تک جاری رہی۔[9] دفتری طور پر نامزدگی اور انتخاب کا عمل دسمبر 2012 میں ہی شروع ہو چکا تھا، مئی 2013 کو لندن بطور مہمان شہر منتخب ہو گیا۔[10]

اس کانفرنس میں کلیدی خطاب ایمنسٹی انٹرنیشنل کے جنرل سیکریٹری سلیل شیتی کا تھا۔[11] نیز یہ پہلا موقع تھا جب ویکی مینیا کانفرنس سے موسسہ ویکیمیڈیا کی نئی ایگزیگیٹیو ڈائرکٹر لیلا تری تکوف نے خطاب کیا۔[11]اس کانفرنس کے انعقاد سے قبل دو روزہ ہیکاتھون جاری رہا۔[11]

انعقاد

اس کانفرنس کا انعقاد لندن کے باربیکان سینٹر میں ہوا تھا۔[12]

اس کانفرنس میں ویکی کی سالانہ کارکردگی کے ساتھ ساتھ پانچ موضوعات زیر بحث تھے:

  • معاشرتی مشینیں
  • تعلیم کا مستقبل
  • جمہوری ذرائع ابلاغ
  • آزاد سکالرشپ
  • آزاد ڈیٹا

ویکی مینیا 2015ء

ویکی مینیا 2015
ویکی مینیا 2015 کا لوگو
شروع15 جولائی 2015ء (2015ء-07-15)
اختتام19 جولائی 2015 (2015-07-19)
مقامBiblioteca Vasconcelos، میکسیکو شہر، میکسیکو
سالہائے فعالیت11
ویب سائٹ
wikimania2015.wikimedia.org

ویکی مینیا 2015 ویکی مینیا کا گیارواں سالانہ اجلاس تھا، جو 15 سے 19 جولائی 2015 میں منعقد ہوا۔[13] 2015

اس اجلاس کی خصوصیت یہ تھی کہ کئی ویکی پیڈیا صارفین جن کا تعلق ایران سے تھا اور وہ سیاسی وجوہ کی بنیاد پر سابقہ موقعوں پر نہیں آ سکتے تھے، اس اجلاس میں شریک رہے۔ اس اجلاس میں بھارت سے قریب 19 صارفین حصہ لے پائے۔ بھارت سے ویکی میڈیا فاؤنڈیشن نے 23 صارفین کی اسکالرشپ منظور کی۔ اس میں سے 19 جا پائے۔

میکسیکو کی ایک خوبی یہ ہے کہ وہ سبھی صارفین جو میکسیکو کے علاوہ ریاستہائے متحدہ، مملکت متحدہ، کینیڈا یا شینگین ویزا رکھتے ہوں، میکسیکو میں داخل ہو سکتے ہیں۔ کچھ بھارتی صارفین جنہیں میکسیکو کا ویزا حاصل نہیں ہو سکا تھا، کوئی اور متبادل ویزے سے ملک میں داخل ہوئے۔

اس ویکی مینیا میں پہلی مرتبہ اردو ویکیپیڈیا سے دو نمائندے شریک ہوئے تھے۔ اس میں پہلی بار شاہ مکھی ویکی پیڈیا سے اس کے بانی خالد محمود شریک ہوئے۔

ویکی مینیا2016

2016 ویکی مینیا اجلاس اطالیہ (اٹلی) میں ہو گا۔

حوالہ جات

بیرونی روابط

* دفتری ویب سائٹ

اخباری رپورٹیں