پالک

پالک (سائنسی نام: سپیناکیا اولیراکیا) ایک خوردنی پھولدار پودا ہے۔یہ پودا خوراک کے کام آتا ہے، پالک دنیا میں پائے جانے والا وہ ساگ ہے جو کثرت سے کھایا جاتا ہے۔ اس میں حیاتین اے، بی، سی کے علاوہ تانبا اور فولاد بھی کافی مقدار میں ہوتا ہے۔ دیگر سبزیوں کے مقابلے میں زود ہضم ہے۔

پالک

پالک کے فائدے

پالک معدے میں سوزش اور جلن کی شکایت بھی دور کرتا ہے۔ گلے کا درد دور کرنے کے لیے اس کے پتوں کو ابال کر ان کے غرارے کیے جاتے ہیں۔ زکام اور بخار دور کرنے کے لیے بھی عمدہ غذا ہے۔[1]

پیداوار

بالائی پالک پیداواری ممالک - 2011
(ملین میٹرک ٹن)
درجہملکپیداوار
(ٹن)
1  چین18,782,961
2  ریاستہائے متحدہ409,360
3  جاپان263,500
4  ترکیہ221,632
5  انڈونیشیا160,513
6  فرانس110,473
7  ایران105,351
8  جنوبی کوریا104,532
9  پاکستان103,446
10  بلجئیم99,750
عالمی20,793,353
Source: UN Food & Agriculture Organization [2]

حوالہ جات