جمع (قواعد)

جمع ایک سے زیادہ شخصوں یا چیزوں کو
(واحد اور جمع سے رجوع مکرر)

جمع ایک سے زیادہ شخصوں یا چیزوں کو جمع کہتے ہیں۔ یا جمع وہ اسم ہوتا ہے جو ایک سے زیادہ اشخاص ا اسماء کو ظاہر کرے۔ مثلاً کُتب، لڑکے، مساجد، اساتذہ، افواج، بلیاں، اشجار، میزیں، کرسیاں وغیرہ۔اس کا متضاد واحد ہے۔[1]

جمع کی اقسام

جمع کی چار قسمیں ہیں

  1. جمع سالم
  2. جمع مکسر
  3. جمع الجمع
  4. اسم جمع

جمع سالم

واحد سے جمع بناتے وقت اس بات کا خیال رکھا جاتا ہے کہ اگر واحد اسم کے حروف میں کسی بھی قسم کی کوئی تبدیلی نہ ہو تو اس صورت میں اس کے آخر میں کچھ حروف کا اضافہ کر کے اسے جمع بنا لیا جائے تو جمع کی اس صورت کو جمع سالم کہتے ہیں مثلاً حاضر سے حاضرین، ناظر سے ناظرین، معلم سے معلمین، احسان سے احسانات، اکابر سے اکابرین وغیرہ

جمع مکسر

جمع مکسر اس جمع کو کہتے ہیں جس میں واحد سے جمع بناتے وقت واحد اسم کے حروف کی صورت یا ترتیب بدل جاتی ہے یا واحد کے بعض حروف حذف ہو جاتے ہیں مثلاً علم سے علوم، شیطان سے شیاطین، شعر سے اشعار، کتاب سے کتب، سطر سے سطور وغیرہ

جمع الجمع

عربی کے بعض ایسے الفاظ ہوتے ہیں جن جمع بنا کر دوبارہ پھر جمع بنا لی جاتی ہے جمع کی ایسی صورت کو جمع الجمع کہا جاتا ہے مثلاً رسم سے رسوم جمع بنتی ہے اور پھر رسومات جمع الجمع بنتی ہے، اسی طرح جوہر سے جواہر جمع بنتی ہے اور پھر جواہرات جمع الجمع بنتی ہے۔

جمع الجمع کی مثالیں
واحدجمعجمع الجمعواحدجمعجمع الجمع
خبراخباراخباراتوجہوجوہوجوہات
لقبالقابالقاباترسمرسومرسومات
جوہرجواہرجواہراتاسماسماءاسامی
عجیبعجائبعجائباتلازملوازملوازمات
عارضہعوارضعوارضاترکنارکاناراکین
حادثہحوادثحوادثاترقمرقومرقومات
اکبراکابراکابریندواادویہادویات

رسم جمع رسوم جمع الجمع رسومات

اسم جمع

بعض اوقات کوئی اسم ایسا ہوتا ہے کہ وہ بظاہرتو واحد معلوم ہوتا ہے لیکن وہ معنی جمع کے دیتا ہے ایسے اسم کو اسم جمع کہتے ہیں جیسے قوم، دستہ، فوج، گچھا، جماعت وغیرہ

اسم جمع کی مثالیں
انجمنانبوہپنچایتدَلانبارٹیمٹولیبنڈل
جھنڈبیڑاپارٹیبقچہپلٹنجماعتخرمندستہ
جمعیتدرجنخلقتاکٹھڈارڈھیرسپاہریوڑ
کارواںقطارسلسلہفوجفریققافلہسوسائٹیطائفہ
غولسینکڑہکمپنیگٹھاگچھاگلدستہگلہلشکر
مجلسمجمعمحفلہجومیونین(مثلاً یورپی یونین)رسالہبھیڑذخیرہ

واحد سے جمع بنانے کے قواعد

مذکر اسموں کے لیے

  1. اگر اسم کے آخر میں ”ا“ ”یا“ ”ہ“ ہو تو ایسی صورت میں اسے یائے مجہول ”ے“ سے بدل لیتے ہیں جیسے گھوڑا سے گھوڑے، کتا سے کتے، کوا سے کوے،بندہ سے بندے، لڑکا سے لڑکے، پردہ سے پردے، اژدہا سے اژدہے وغیرہ
  2. اگر اسم کے آخر میں ”اں“ ہو تو پھر اس صورت میں ”ئیں“ سے بدل دیا جاتا ہے جیسے دھواں سے دھوئیں، رئواں سے روئیں، کنواں سے کنوئیں وغیرہ
  3. جن اسموں کے آخر میں مندرجہ والا علامتوں میں سے کوئی علا مت نہیں پائی جاتی تو ان کے واحد جمع کی صورت یکساں رہتی ہے جیسے درخت ہرا ہو گیا، درخت ہرے ہو گئے، شہر آباد ہو گیا، شہرآباد ہو گئے، ڈاکو مارا گیا، ڈاکو مارے گئے وغیرہ۔ البتہ مجرور یا مفعول ہونے کی صورت میں درخت کی جمع درختوں اور شہر کی جمع شہروں بھی استعمال ہوتی ہے۔
  4. بعض صورتوں میں کنواں جمع کنوئیں اور کنوؤں، دھواں کی جمع دھوائیں اور دھوؤں اور گاؤں کی جمع گاؤوں ہوتی ہے۔

مونث اسموں کے لیے

  1. اگر اسم کے آخر میں”یا“ ہو تو ایسی صورت میں صرف نون غنہ”ں“ اور اگر یائے معروف ”ی“ ہو تو ”اں“ کا اضافہ کر دیتے ہیں جیسے چڑیا سے چڑیاں ،کہانی سے کہانیاں، لڑکی سے لڑکیاں، گڑیا سے گڑیاں وغیرہ
  2. اگر اسم کے آخر میں”ن“ ہو تو ”یں“ اور اگر”واؤ“ یا الف ہو تو”ئیں“ کا اضافہ کرتے ہیں مثلاً دلھن سے دلھنیں، پڑوسن سے پڑوسنیں، آرزو سے آرزوئیں، دوا سے دوائیں، خوشبو سے خوشبوئیں، گھٹا سے گھٹائیں وغیرہ
  3. بعض اسموں کے آخر میں”یں“ کا اضافہ کردینے سے جمع بن جاتی ہے جیسے کتاب سے کتابیں، خبر سے خبریں، میز سے میزیں، عورت سے عورتیں، بھینس سے بھینسیں، گائے سے گائیں، بھیڑ سے بھیڑیں وغیرہ[2]

جمع کی مثالیں

واحدجمعواحدجمعواحدجمعواحدجمعواحدجمعواحدجمع
اصلاُصولآلہآلاتاشارہاشاراتاجراجوراسماسمااشتہاراشتہارات
افقآفاقاکبراکابرابدآبادامارتاماراتافسرافسرانآفتآفات
اخاخوانادبآدابآیتآیاتامامائمہالمآلاماہلآہالی
اسلوباسالیبامتاممآخراواخرابآباءاثرآثاراجنبیاجانب
ادیبادباَاحساناحساناتارذلاراذلاستاداساتذہافغانافاغنہاقتباساقتباسات
اقلیماقالیماقنوماقانیماَمر(حکم)اوامرامیرامراَاولاوائلبخاربخارات
بصرابصاربیت (گھر)بیوتبصیرتبصائربرکتبرکاتبابابوابب رہانبراہین
بحرابحار، بحوربدنابدانبستانبساتینبرجبروجبیت (شعر)ابیاتتصویرتصاویر
تقریرتقاریرتاجرتجارتجویزتجاویزتعبیرتعبیراتتدبیرتدابیرتحفہتحائف
تشریحتشریحاتتوقعتوقعاتتاریختواریختفصیلتفاصیلتجربہتجرباتتفسیرتفاسیر
تبرکتبرکاتتجلیتجلیاتتحقیقتحقیقاتتخمینہتخمیناتترجمہتراجمترکیبتراکیب
تصریحتصریحاتتصنیفتصانیفتصورتصوراتتکلیفتکالیفتلمیذتلامذہتمثیلتماثیل
توجیہتوجیحاتتنبیہتنبیہاتثقہثقاتثمراثمارثابتثوابتجاہلجہلا، جہال
جوابجواباتجذبہجذباتجسماجسامجرماجرامجرمجرائمجوہرجواہر
جنجناتجمادجماداتجزواجزاجہتجہاتجبلجبالجداجداد
جریدہجرائدجنساجناسجیدجیادحاضرحاضرینحکمتحِکمحدحدود
حرکتحرکاتحوراَحورحدیثاحادیثحالاحوالحاجتحاجاتحقحقوق
حضرتحضراتحادثہحادثاتحاکمحکامحقیقتحقائقحبیباحبابحرفحروف
حکیمحکماحاجیحجاجحافظحفاظحالتحالاتحجابحجاباتحُراحرار
حسحواسحشرہحشراتحکایتحکایاتحکماحکامحیوانحیواناتخطرہخطرات
خدمتخدماتخنزیرخنازیرخطاخطایاخاطرخواطرخیمہخیامخلقخلائق
خلفاخلافخاتونخواتینخرچاخراجاتخصلتخصائلخادمخدامخبراخبار
خزینہخزائنخطخطوطخطبہخطباتخطیبخطباَخلقاخلاقخلیفہخلفاء
خواہشخواہشاتخیالخیالاتدواادویہدرجہدرجاتدیہہدیہاتداعیداعیان
دہردہوردینادیاندارادیاردقیقہدقائقدعویٰدعاویدکاندکانات
دفتردفاتردیواندواویندولتدولدائرہدوائردَبرادباردستوردساتیر
دعاادعیہدفینہدفائندلیلدلائلدورادواردیندیوندیناردنانیر
ذہناذہانذرہذراتذکراذکارذخیرہذخائرذریعہذرائعذکیاذکیہ
رسالہرسائلرقمرقومرباربابراکبرکابروایتروایاتروضہریاض
رفیقرفقاَرائےآراَرایہرایاترسمرسوم، رسوماترعیترعایارکنارکان
رسولرُسلریحریاحرقعہرقعاترمزرموزروحارواحرئیسروساَ
زائرزائرینزوجازواجزائدزوائدزمانہازمنہسناسنانسبباسباب
سراسرارسلاحاسلحہسلطانسلاطینسابقسوابقساکنساکنانسعیمساعی
سنداسنادسیفسیوفسانحہسانحاتسلسلہسلاسلسنتسننسبقاسباق
سورتسورسجدہسجودسفیرسفراَسیدساداتساحلسواحلسیرتسیر
سدسدودسفراسفارسلفاسلافسطرسطورسفینہسفنشعراشعار
شیطانشیاطینشخصاشخاصشریفشرفاشکلاشکالشریراشرارشکشکوک
شراباشرابہشہیدشہداشرشرورشبہشبہاتشریکشرکاشاعرشعرا
شجراشجارشعاعاشعہشغلاشغالشفقتشفقاتشےاشیاصلہاصلہ
صبحاصباحصورتصورصومصیامصحابیصحابہصالحصالحینصنماصنام
صفتصفاتصنفاصنافصدمہصدماتصوتاصواتصفصفوفصاحباصحاب
صانعصناعصنعتصنائعضلعاضلاعضداضدادضرب المثلضرب المثالضرراضرار
ضمیرضمائرطبیباطباطالبہطالباتطبقاطباقطلسمطلسماتطائفہطوائف
طفلاطفالطالبطلبہطالبطلابطرفاطرفطائرطیورطبقہطبقات
طبیعتطبائعطعاماطعمہظاہرظواہرظلمتظلماتظلممظالمظنظنون
ظرفظروفعامعوامعارضہعوارضعرقعروقعازمعازمینعاملعمال
عابدعبادعملاعمالعاقلعقلاعاشقعشاقعجیبعجائبعالمعالمین، عوالم
عدواعداعالمعلماعارفعارفینعزیزاعزہعادتعاداتعبادتعبادات
عبدعباد، عبیدعدداعدادعرضیعرائضعلمعلومعقلعقولعقیدہعقائد
عزمعزائمعطاعطایاَعہدعہودعینعیونعسکرعساکرعمراعمار
عضواعضاَعنصرعناصرعطیہعطیاتعَلماعلامعلتعللعیداعیاد
عندلیبعنادلعنایتعنایاتعیبعیوبعمارتعماراتعنکبوتعناکبغذااغذیہ
غنیمتغنائمغمغمومغرضاغراضغنیاغنیاَغیراغیارغیبغیوب
غائبغائبینغیمغیومغلط، غلطیاغلاطغزلغزلیاتغریبغرباَفردافراد
فائدہفوائدفضلفضولفاضلفضلافعلافعالفصیحفصحاَفوجافواج
فاتحفاتحینفکرافکارفیضفیوضفرمانفرامینفقیرفقراَفتنہفتن
فاصلہفواصلفلکافلاکفسادفساداتفقرہفقراتفنفنونفرعونفراعنہ
آگاہیافہامفقیہفقہافریضہفرائضفتحفتوحفتویٰفتاویٰفضلہفضلات
قرینہقرائنقطرہقطراتقائدہقواعدقدماقدامقوماقوامقاریقارئین
قبرقبورقندیلقنادیلقسماقسامقیدقیودقصیدہقصائدقطراقطار
قدیمقدماقلبقلوبقصہقصصقوتقوٰیقافیہقوافیقصبہقصبات
قاضیقضاۃقبیلہقبائلقریباقرباقانونقوانینقسطاقساطقصرقصور
قطباقطابقطعہقطعاتقولاقوالکتابکتبکافرکفارکوکبکواکب
کاتبکاتبینکسر(زبر)کسورکبیرہکبارکبیرہکبائرکاغذکاغذاتکرامتکرامات
کلمہکلماتکمالکمالاتکیفیتکیفیاتلطیفہلطائفلونالوانلذتلذات
لفظالفاظلازمہلوازملطفالطافلذیذلذائذلباسالبسہلمحہلمحات
لقبالقابلغتلغاتلسانالسنہلوحالواحمحنتمحنمبلغمبلغین
مثلامثالمنتظممنتظمینمخزنمخازنمالاموالمذہبمذاہبمسجدمساجد
مجاہدمجاہدینمحفلمحافلمرحلہمراحلمائعمائعاتمثالامثلہمرثیہمراثی
محاورہمحاوراتمشرقمشارقمعنیمعانیملتمللمنظرمناظرموقدمواقد
محلمحلاتمائعموائعمدرسہمدرسینمترجممترجمینمجمعمجامعمدیرمدیران
متعلممتعلمینمسکنمساکنمظہرمظاہرمصدرمصادرمعبدمعابدمخرجمخارج
محققمحققینمطلبمطالبمنارہمنائرمشغلہمشاغلمدرسہمدارسمقبرہمقابر
مضمرمضمراتموجامواجمنزلمنازلمبلغمبالغمبلغمبلغینمرضامراض
محدثمحدثینمقالہمقالاتمقاممقاماتموتامواتملحدملاحدہمجلسمجالس
مطبعمطابعمکانمکاناتمدبرمدبرینمدینہمدائنمراسلہمراسلاتمرتبہمراتب
مسکینمساکینمعجزہمعجزاتممبرارکانمسئلہمسائلمفہوممفاہیمموضعمواضع
مقابلہمقابلےمنبرمنابرمصلحتمصالحمطالبہمطالباتمنظوممنظوماتمشہورمشاہیر
معلممعلمینمنتظممنتظمینملکملائکہملکاملاکملکممالکملکملوک
مشکلمشکلاتمصعمصائعموقعمواقعمعاملہمعاملاتمصاحبمصاحبینمقدارمقادیر
معدنمعدنیاتمعدنمعادنمعقولمعقولاتمقصدمقاصدمضمونمضامینمومنمومنین
مکتبمکاتبمکتوبمکاتیبملبوسملبوساتممکنممکناتمنظممنظمینمنصبمناصب
منعفتمنافعمنقولمنقولاتموضوعموضوعاتمصنوعمصنوعاتمطبوعہمطبوعاتمصیبتمصائب
نفسنفوسناظرناظریننسبانسابنقشنقوشناصحناصحیننتیجہنتائج
نادرنوادرنعمتنعمنباتنباتاتنغمہنغماتناصرانصارنبیانبیاء
نیتنیاتنوعانواعنصیحتنصائحنفسانفاسنورانورنجمنجوم
ندیمنِدمانظیرنظائرنظرانظارنسخہنسخہ جاتنقطہنقاطنکتہنکات
وحشیوحوشوزیروزراَواسطہوسائطواقعواقعاتورقاوراقولیاولیاء
وجہوجوہوفدوفودوصفاوصافولایتولایاتورداورادوقفاوقاف
وطناوطانوہماوہاموزناوزانوقتاوقاتوصیتوصایاولداولاد
وسیلہوسائلوضعاوضاعوظیفہوظائفوکیلوکلاہدفاہدافہدایتہدایات
ہمتہممہدیہہدایاہندوہنودہرماہرامیتیمیتامیٰیومایام

حوالہ جات