تاریخ کی سو انتہائی متاثر کن شخصیات (کتاب)

شہرت یافتہ مصنف اور ماہر فلکیات مائیکل ایچ ہارٹ کی مشہور تصنیف

تاریخ کی سو متاثر کن شخصیات یہ ایک کتاب ہے جو ایک امریکی ماہر فلکیات اور مورخ ڈاکٹر مائیکل ایچ ہارٹ نے 1978ء میں شائع کی۔ اسلام غیر مسلم دانشوروں کی نظر میں ہمیشہ اہمیت کا حامل رہا ہے جس کا ایک ثبوت یہ کتاب بھی ہے، اس کتاب میں انسانی تاریخ کی سو متاثر کن شخصیات کی درجہ بندی ہے۔ جس میں مسلمانوں کے آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو پہلا درجہ دیا گیا ہے۔[1]

تاریخ کی سو انتہائی متاثر کن شخصیات
1992 کی دوسری نظر ثانی شدہ طباعت کا سرورق۔
مصنفمائیکل ایچ ہارٹ
ملکامریکا
زبانانگریزی
سلسلہطباعت اول(1978ء)
دوسری طباعت (1992ء)
موضوعتاریخ
صنفغیر افسانوی ادب
اشاعت1978 (ہارٹ پبلشر)
طرز طباعتشائع شدہ
صفحات500

درجہ بندی کا طریقہ کار

مائیکل ایچ ہارٹ، کتاب کے دیباچے میں ہی وضاحت کرتا ہے کہ یہ کتاب متاثر کن شخصیات کی ہے، نہ کہ انتہائی عظیم، اس کتاب میں مصنف نے صرف انہی افراد کو شامل کیا ہے جن کے کسی ایک یا بہت سے کارناموں کی وجہ سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے ان سے اثر قبول کیا یا متاثر ہوئے۔ وہ کارنامے جن کی وجہ سے ایک بڑی آبادی کی زندگی میں واضح تبدیلی آئی ہو یا لائی گئی ہو۔ یہ فہرست براہ راست اثر انداز ہونے والوں کی ہی نہیں ہے اس میں وہ لوگ بھی ہیں جو بنیاد رکھنے والے یا کسی مکتب فکر کے بانی ہیں۔ جیسے مختلف مذاہب کے بانیان اور موجد، دریافت کنندگان، ادیب، مصور، فلسفی، سیاسی اور فوجی شخصیات کو اس میں شامل کیا گيا ہے۔ اس میں صرف معلوم تاریخ کی ہی شخصیات سے بحث کی گئی ہے، قبل از تاریخ کے نامعلوم افراد کو جگہ نہیں دی گئی، جیسے پہیا ایجاد کرنے والا نامعلوم شخص اس میں جگہ نہیں پا سکا۔

گوشوارے

شامل کتاب لوگوں کا شعبہ زندگی ____________ بلحاظ دور

شمارشعبہتعداد افراددورتعدراد افراد
1سائنس دان اور موجد36600 قبل مسیح سے قبل03
2سیاسی و فوجی رہنما31600 سے 201 قبل مسیح تک13
3فلسفی14200 قبل مسیح سے 1400ء تک16
4مذہبی قائدین11پندرھویں صدی عیسوی04
5ادبی ‎شخصیات05سولہویں صدی عیسوی09
6مہم جو02سترہویں صدی عیسوی09
7صنعت کار01اٹھارہویں صدی عیسوی12
*کل100انیسویں صدی عیسوی18
*xxبیسویں صدی عیسوی19
*xxکل100

تنقید

کتاب پر بعض مسیحی شخصیات نے محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو پہلا اور یسوع مسیح کو تیسرا درجہ دینے پر اعتراضات کیے ہیں۔ اسی طرح بعض شخصیات کو شامل کرنے اور نہ کرنے کا بھی اعتراض کیا جاتا ہے۔ جیسے بعض مسلمانوں کے خیال میں امام ابو حنیفہ کو شامل کیا جانا چائیے تھا کیونکہ ان کی مدون کی ہوئی فقہ اور بنائے ہوئے اصولوں کی پیروی آج بھی مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد کرتی ہے۔ اسی طرح ابن عربی جن کا نظریہ تصوف اسلام میں بڑا اثر انگیز ہوا۔ کمپیوٹر کا موجد، ٹی وی کا موجد، وغیرہ بھی شامل نہیں ہیں۔ بعض یہودیوں نے بھی موسیٰ کو پندرھواں درجہ دینے پر اعتراض کیا۔ کتاب کی دوسری نظر ثانی شدہ طباعت (1992ء) کے آخر میں ایک مزید فہرست 100 افراد کی مصنف نے شامل کی ہے۔ لیکن وضاحت کی ہے کہ اس کو 101 سے آگے نہ سمجھا جائے، بلکہ یہ لوگ بھی بہت بااثر تھے لیکن مختلف وجوہات کی بنا پر یہ سو افراد کی فہرست میں جگہ نہیں پا سکے۔

مکمل فہرست

یہ اس کتاب کی مکمل فہرست ہے جو کتاب کی ترتیب کے مطابق ہے۔

ترتیبنام شخصیتدورشعبہ زندگیکارنامےشبیہ
01محمد بن عبد اللہ570ء-632ءمذہبی رہنماپیغمبر اسلام اور بانی اسلام، تبلیغ اسلام
02آئزک نیوٹن1727ء-1642ءسائنسدانحرکت کے قوانین پیش کیے۔
03یسوع/عیسیٰ6 ق۔ م - 30ءمذہبی رہنمامسلمانوں کے نزدیک آپ پر انجیل نازل ہوئی اور مسیحیوں کے مطابق اناجیل اربعہ آپ کے شاگردوں نے لکھیں، مسلمان و مسیحی دونوں آپ سے عقیدت رکھتے ہیں۔
04گوتم بدھ483-563 ق۔ ممذہبی رہنمابدھ مت کے بانی
05کنفیوشس479-551 ق۔ ممذہبی رہنماکنفیوشس مت کے بانی
06پولس64ء-4ءمذہبی رہنماعہد نامہ جدید کی اکثر کتب لکھیں۔
07تسائی لون50-121 ق۔ مموجدکاغذ ایجاد کیا۔
08یوہانس گوٹن برگ1468ء-1400ءموجدچھاپہ خانہ ایجاد کیا۔
09کرسٹوفر کولمبس1506ء-1451ءمہم جوامریکا دریافت کیا۔
10البرٹ ائن سٹائن1955ء-1879ءسائنس داننظریہ اضافیت پیش کیا۔
11لوئیس پاسچر1822ء-1895ءسائنس دانجراثیم سے بچاؤ کے لیے مدافعتی ٹیکہ ایجاد کیا۔
12گلیلیو گلیلی1564ء-1642ءسائنس دان ( ماہر فلکیات)جمود کا قانون پیش کیا۔
13ارسطو322-384 ق۔ مفلسفیمنطق کے بانی
14اقلیدس300 ق۔ مسائنس دان (ریاضی دان)عناصر نامی کتاب لکھی جس نے سائنسی ترقی پر اثرات مرتب کیے۔
15موسیٰ1272–1392 ق۔ ممذہبی رہنمامسلمان، مسیحی اور یہودی آپ سے عقیدت رکھتے ہیں۔
16چارلس ڈارون1809ء-1882ءسائنس داننظریۂ ارتقا پیش کیا۔
17شی ہوانگ تی210-259 ق-مسیاسی و فوجی رہنماچینی قوم کو سیاسی و عسکری طور پر متحد کیا۔
18آگستس63 ق۔ م-14ءسیاسی و فوجی رہنماسلطنت روم کے بانی
19نکولس کوپر نیکس1473ء-1543ءسائنس دان (ماہر فلکیات)زمین کی گردش پر تحقیق پیش کی۔
20انتونی لائرنٹ لاوئزر1743ء-1794ءسائنس دان (کیمیادان)کیمیائی فرسہنگ کا نظام پیش کیا۔
21قسطنطین اعظم280ء-337ءسیاسی و مذہبی رہنماپہلے مسیحی بادشاہ
22جیمز واٹ1819-1736موجددخانی انجن کے موجد
23مائیکل فیراڈے1867-1791سائنس دان ( ماہر برقیات)برقی مقناطیسیت کا قانون پیش کیا، جسے فیراڈے کا قانون بھی کہا جاتا ہے۔
24جیمز کلارک میکس ویل1879-1831سائنس دان (ماہر برقیات)برقیات اور مقناطیسیت سے متعلق چار بنیادی مساوات پیش کیں۔
25مارٹن لوتھر1483ء-1546ءمذہبی رہنمامسیحی فرقے پروٹسٹنٹ کے بانی
26جارج واشنگٹن1799-1732سیاسی و فوجی رہنماامریکا کے پہلے صدر جنھوں نے دو بار اپنی صدارت کا عرصہ مکمل کیا۔
27کارل مارکس1818ء-1883ءفلسفیمارکسیت کے بانی
28رائٹ برادران1871ء-1948ءموجدہوائی جہاز ایجاد کیا۔
29چنگیز خان1162ء-1227ءسیاسی و فوجی رہنمامنگول سلطنت کا پھیلاؤ
30آدم سمتھ1723ء-1790ءسائنس دان (ماہر معاشیات)پہلا باقاعدہ معاشیات کا نظریہ پیش کیا۔
31ولیم شیکسپیئر1564ء-1616ءادیب (ڈراما نگار)اپنے ڈراموں کی بدولت مغربی تہذیب و تمدن پر اثرات ڈالے۔
32جان ڈالٹن1766ء-1844ءسائنس دانایٹمی مفروضہ پیش کیا۔
33سکندر اعظم323-356 ق۔ مفوجی رہنمایونانی سلطنت کا فروغ
34نپولين بوناپارٹ1769ء-1821ءفوجی رہنمافرانسیسی انقلاب کو مضبوط کیا۔
35تھامس ایلوا ایڈیسن1847ء-1931ءموجدسینکڑوں ایجادات کیں۔
36انتونیو ویوالدی1632ء-1723ءسائنس دان (طبیب)جرثوموں کو دریافت کیا۔
37ولیم ٹی جی مورٹن1819ء-1868ءسائنس دان (طبیب)عمل تخدیر کو اصولی طور پر متعارف کروایا۔
38مارکونی1874ء-1937ءموجدریڈیو ایجاد کیا۔
39ہٹلر1889ء-1956ءسیاسی و فوجی رہنماقومی اشتراکیت پسندی، نسل کشی، نسل پسندی، دوسری جنگ عظیم کا ایک بڑا کردار
40افلاطون370-427 ق۔ مفلسفیمغربی سیاسی فکر و فلسفہ کے بانی، جمہوریت کے مصنف
41اولیور کروم ویل1599ء-1658ءفوجی رہنمابرطانیہ میں پارلیمانی جمہوریت کو نظام حکومت کے طور پر رائج کرنے کے اصل ذمہ دار
42الیگزنڈر گراہم بیل1847ء-1922ءموجدفون کے موجد
43الیگزنڈر فلیمنگ1881ء-1955ءسائنس دان (طبیب)پنسلین کی دریافت
44جان لاک1632ء-1704ءفلسفیآئینی جمہوریت کے بنیادی تصورات کو ایک مربوط صورت میں یکجا کیا۔
45لڈوگ بيتھوون1770ء-1827ءفنکار (موسیقار)بہت سی مقبول دھنیں ترتیب دیں۔
46ہیز نبرگ1901ء-1976ءسائنس دان (ماہر طبیعیات)مقادیری میکانیات کی خلیق کی۔
47لوئیس ڈیگیوری1887ء-1851ءموجدفوٹو گرافی کے موجد
48سائمن بولیور1783ء-1830ءسیاسی و فوجی رہنما5 جنوبی امریکی ممالک کو ہسپانوی راج سے آزاد کروایا۔
49رینے دیکارت1596ء-1650ءسائنس دان و فلسفیتشریحی علم ہندسہ
50مائیکل اینجلو1475ء-1564ءفنکار (مصور و سنگ تراش)مصوری و سنگ تراشی کو ترقی دی۔
51پوپ اربن دوم1042ء-1099ءمذہبی رہنماصلیبی جنگیں کے اصل محرک
52عمر بن خطاب586ء-644ءمذہبی و سیاسی رہنماعرب کی فتوحات و اسلام کا پھیلاؤ
53اشوک اعظم232-300 ق-مسیاسی و فوجی رہنمابدھ مت کا فروغ
54سینٹ آگسٹائن430-354مذہبی رہنمامسیحی علم الہیات کو ترقی دی جس نے مسیحی دنیا کو متاثر کیا۔
55ولیم ہاروے1657-1578سائنس دانخون کی گردش اور دل کا فعل بیان کیا۔
56ارنسٹ رتھر فورڈ1871ء-1937ءسائنس دانتابکاری پر کام کیا۔
57جان کالون1509ء-1564ءمذہبی رہنمامسیحی علم الہیات اور مسیحی اخلاقیات پر کام کیا۔
58گریگور مینڈل1822ء-1884ءسائنس دانوراثت کے بنیادی اصول دریافت کیے۔
59میکس پلانک1858ء-1947ءسائنس دانمقادیری میکانیات کے بانی
60لسٹر1827ء-1912ءسائنس دان (ماہر جراحت)جراثیم کش ادویات کا استعمال شروع کیا۔
61نیکولاوس آٹو1832ء-1891ءموجدداخلی افروختگی والا انجن ایجاد کیا۔
62فرانسسکو پیزارو1475ء-1541ءسیاسی و فوجی رہنماانکا کی فتوحات
63ہرنیندو کورٹیز1485ء-1547ءسیاسی و فوجی رہنمافتوحات
64تھامس جیفرسن1743ء-1826ءسیاسی رہنمامتعدد کتب اور امریکا کا اعلان نامہ آزادی لکھا۔
65ملکہ آئزابیلا اول1451ء-1504ءسیاسی رہنماسپین سے مسلمانوں کے انخلا میں کردار
66جوزف استالن1879ء-1953ءسیاسی و فوجی رہنماسرد جنگ شروع کی، جو آج بھی جاری سمجھی جاتی ہے۔
67جولیس سیزر44-100 ق۔ مسیاسی و فوجی رہنماگاؤل کی فتح اور دیگر فتوحات۔
68ولیم فاتح1027ء-1087ءسیاسی و فوجی رہنمابرطانیہ فتح کیا جس سے انگریزی زبان میں لاطینی الفاظ کا ایک بہت بڑا ذخیرہ آگیا جس نے انگریزی کی صورت بدل دی۔
69فرائڈ1856ء-1939ءسائنس دان (ماہر نفسیات)تحلیل نفسی کے بانی
70ایڈورڈ جینر1823-1749سائنس دان (طبیب)چیچک کا حفاظتی ٹیکہ ایجاد کیا۔
71رونتجن1923-1845سائنس دان (طبیب)ایکس شعاع دریافت کیں۔
72جوہن باخ1750-1685فنکار (موسیقار)موسیقی میں اختراعات کیں۔
73لاو تسو4 ق۔ ممذہبی رہنماتاوتی چنگ کے مصنف جو تاؤ مت کی بنیادی کتاب ہے۔
74والٹیئر1778-1694فلسفی و ادیبفرانسیسی خرد افروزی کی تحریک کے رہنما
75کیپلر1571ء-1630ءسائنس دان (ریاضی دان و ماہر فلکیات)سیاروں کی گردش کے قوانین پیش کیے۔
76ايزیکو فرمی1901ء-1954ءموجدنیو کلیائی ریکٹر کا نقشہ بنایا۔
77لیونہارڈ اویلر1707ء-1783ءسائنس دان (ریاضی دان)بے شمار سائنسی تحاریر اور ریاضیات میں دریافتیں
78ژاں ژاک روسو1712ء-1778ءفلسفی
79نکلولو میکیاولی1469ء-1527ءسیاسی فلسفی
80تھامس رابرٹ مالتھس1766ء-1834ء
81جان ایف کینیڈی1917ء-1963ءسیاسی رہنماامریکا کی خلائی ترقی میں کردار، جس کی بدولت انسان چاند پر پہنچ گیا۔
82گریگوری پنکس1903ء-1967ءسائنس دان (ماہر حیاتیات)دفع حمل گولی تیار کی۔
83مانی216ء-276ءمذہبی رہنمامانویت کے بانی
84لینن1870ء-1924ءسیاسی رہنماروس میں دنیا کی پہلی اشتمالی حکومت قائم کی۔
85سوئی وین تی541ء-604ءسیاسی و فوجی رہنماچین کو متحد اور طاقت ور کیا۔
86واسکو ڈے گاما1460ء-1524ءمہم جویورپ سے ہندوستان کا بحری راستہ دریافت کیا۔
87سائرس اعظم529-590 ق۔ مسیاسی و فوجی رہنمامیڈیا، لیڈیا اور بابل کی سلطنت فتح کی اور ان کے سیاسی ڈھانچے کو بدل دیا۔
88پطرس اعظم1672ء -1725ءسیاسی و فوجی رہنماروس کو ایک بڑی طاقت بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
89ماؤ زے تنگ1893ء-1976ءسیاسی و فوجی رہنماچین میںاشتراکیت کی بنیاد پر حکومت قائم کی۔
90فرانسس بیکن1626-1561فلسفیسائنس اور ٹیکنالوجی کی اہمیت کو واضح کیا۔
91ہنری فورڈ1863ء-1947ءصنعت کارمنعت سازی میں جدت پیدا کی۔
92مین سیس289-371 ق۔ مفلسفیکنفیوشس مت کا فروغ
93زرتشت551-628 ق۔ ممذہبی رہنمازرتشتیت کے بانی
94ایلزبتھ اول1533ء-1603ءسیاسی رہنمابرطانیہ میں معاشی آسودہ حالی، بحری قوت و ادب کا فروغ
95میخائل گورباچوف1931ء-سیاسی رہنماروس کے زوال میں اہم کردار
96مینز3100 ق۔ مسیاسی رہنمامصر کو متحد کیا اور بادشاہت کی بنیاد رکھی۔
97شارلیمین742ء-814ءسیاسی و فوجی رہنمامغربی یورپ کو متحد کیا۔
98ہومر800 ق۔ مادیب (شاعر)ایلیڈ اور اوڈیسی کے مصنف
99جسٹینین اول483ء- 565ءسیاسی رہنماروم میں پہلا ضابطہ قانون لاگو کیا۔
100مہاویر527-599 ق۔ ممذہبی رہنماجین مت کے بانی

مزید دیکھیے

حوالہ جات