رومن اعداد

رومن اعداد یا رومی اعداد (انگریزی: Roman Numerals) قدیم روم میں استعمال ہونے والی علامتیں اور اعداد ہیں۔ عام رائج نظام عدد (ڈیسیمل) میں بھی ان اعداد کو استعمال کیا جاتا ہے، جس میں لاطینی حروف تہجی اقدار کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ایک سے دس تک کے اعداد رومن اعداد میں مندرجہ ذیل طریقے سے اِرقام ہوتے ہیں۔

عمارت کے سر در پر LII رومن اعداد میں 52 اِرقام ہوا ہے
I, II, III, IV, V, VI, VII, VIII, IX, X.
رومن اعداد، گھڑیوں میں آج بھی استعمال ہوتے ہیں

رومن اعداد پڑھنا

علامتقدر
I1
V5
X10
L50
C100
D500
M1,000

مزید تفصیلی اعداد

علامتقدر
نہیں ہے0
I1
II2
III3
IV4
V5
VI6
VII7
VIII8
IX9
X10
XI11
XII12
XIII13
XIV14
XV15
XVI16
XVII17
XVIII18
XIX19
XX20
XXX30
XL40
L50
LX60
LXX70
LXXX80
XC90
XCIX99
C100
CC200
CD400
D500
DCLXVI666
CM900
M1,000
MCMXLV1,945
MCMXCIX1,999
MM2,000
MMM3,000
MV4,000
V5,000
X10,000
L50,000
C100,000
D500,000
M1,000,000

مثالیں:- 1952 کو ایسے MCMLII اِرقام کیا جاتا ہے۔ اور487 کو CDLXXXVII اور 4 کو IV اور 6 کو VI لکھا جاتا ہے۔.

بعض لوگوں کا کہنا ہے یہ علامتیں متعلقہ الفاظ کے پہلے حروف ہیں جیسے C وM جو Centum (یعنی سو) اور Mille (یعنی ہزار) کے پہلے الفاظ ہیں لیکن ان کے مقابل گروہ کا نظریہ ہے کہ یہ محض اتفاق ہے کیونکہ ان دو کے علاوہ دیگر علامات میں یہ چیز نہیں پائی جاتی۔

بڑی ارقام و اعداد کے لیے انہی علامات کے اوپر ایک لائن لگا دی جاتی ہے۔ ایک لائن اس علامت کی قدر کو 1000 گنا کر دیتی ہے۔

V = 5,000.

X = 10,000.

حوالہ جات

انگریزی تلفظ: /O ua '/}}