نادیہ مراد

عراقی انسانی حقوق کی کارکن اور نوبل انعام 2018ء یافتہ

نادیہ مراد باسی طہ ((سورانی کردی: نادیە موراد باسی تەھا)‏، عربی: نادية مراد باسي طه؛ پیدائش، 1993ء) ایک عراقی یزیدی کرد انسانی حقوق کے لیے جدوجہد کرنے والی خاتون ہے جس کو 2018ء کا نوبل امن انعام دیا گیا۔[14][15][16][17] اسے تین ماہ تک داعش نے اغوا کیے رکھا۔[18][19][20] 2018ء میں اس کو ڈینس مکویگے کے ساتھ مشترکہ طور پر جنگ اور مسلح جھڑپوں کے ہتھیار کے طور پر جنسی تشدد کے استعمال کو ختم کرنے کی کوششوں پر نوبل انعام برائے امن دیا گیا۔ [21] وہ پہلی عراقی ہے جسے نوبل انعام ملا۔[22]

نادیہ مراد
(عربی میں: نادية مراد ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائش10 مارچ 1994ء (30 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کوجو (گاؤں) [1][2]  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت عراق [1]  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہبیزیدیت
مناصب
خیرسگالی سفیر [3]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آغاز منصب
16 ستمبر 2016 
عملی زندگی
پیشہفعالیت پسند ،  سیاسی کارکن [4]  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبانعربی [5][6]،  انگریزی [7]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شعبۂ عملانسانی حقوق [8]  ویکی ڈیٹا پر (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
نوبل امن انعام   (2018)[9][10][11]
واکلیو انسانی حقوق انعام (2016)[12]
سخاروف انعام   (2016)[13]  ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ویب سائٹ
ویب سائٹباضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی

نادیہ مراد کی پیدائش عراقی ضلع سنجار کے گاؤں یزیدی آبادی کے گاؤں کوجو میں ہوئی۔ ان کا خاندان، یزیدی اقلیت سے تعلق رکھتا ہے اور زراعت پیشہ ہے۔[23]

اغوا

جب اس کی عمر 19 سال تھی، اس کے گاں پر داعش نے حملہ کیا اور 600 افراد ک وہلاک کر دیا جن میں نادیہ کی ماں اور چھ بھائی بھی شامل تھے، جب کہ گاؤں کی بہت سی غیر شادی شدہ لڑکیوں کو کنیزیں بنا کر جنگجوؤں میں تقسیم کر دیا گیا۔ اس سال داعش نے 6,700 یزیدی خواتین کو اغوا کیا، جن میں نادیہ بھی شامل تھی۔[24] اسے موصل شہر میں لونڈی کے طور پر رکھا گیا مارا پیٹا گیا، سگریٹ کے ساتھ جلایا گیا اور بھاگنے کی کوشش پر اجتماعی جنسی تشدد کیا گیا۔ نادیہ کو قیدی بنانے والے شخص نے جب اسے گھر میں آزاد چھوڑا تو یہ وہاں سے بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گئی۔[25]

ذاتی زندگی

اگست 2018ء میں نادیہ نے یزیدی کارکن عابد شمدين سے منگنی کی۔ نادیہ مراد نے اپنی داستان آخری لڑکی: میری اسیری اور دولت اسلامیہ سے جنگ کی کہانی نامی کتاب میں بیان کی جو 2017ء میں شائع ہوئی تھی۔

اعزازات

حوالہ جات