کبیر اكتِئابی اضطراب


کبیر اكتِئابی اضطراب (major depressive disorder) یا صرف ڈپریشن ایک ذہنی عارضہ ہے جس میں کم سے کم دو ہفتوں تک اداسی کی علامت کا مستقل موجود ہونا ضروری ہے۔ [1]اس کے ساتھ ساتھ عزت نفس کا کم ہونا، عام طور پر پسندیدہ مشغلوں میں عدم دلچسپی، کم توانائی اور بغیر کسی ظاہری وجہ کے درد کا ہونا بھی شامل ہے۔[1]کچھ لوگوں کبھی کبھی جھوٹے خیالات بھی آتے ہیں یا ایسی چیزیں سنائی دیتی ہیں جو اور لوگ نہیں سن سکتے ۔[1]کچھ لوگوں میں ڈپریشن کے سالوں جتنا لمبا عرصہ بھی ہوجاتا ہے جس میں وہ نارمل رہتے ہیں اور کچھ لوگوں کو مسلسل ڈپریشن کی علامات رہتی ہیں۔[3]یہ بیماری لوگوں کی ذاتی زندگی، کام، پڑھائی اور اس کے ساتھ نیند، کھانے کی روٹین اور عمومی صحت پر بھی منفی اثر ڈال سکتی ہے۔[1][3] [2][7] تقریباً ٢-٨ ٪ لوگ اس وجہ سے خود کشی کر لیتے ہیں۔[8]۔[1]

کبیر اکتئابی اضطراب
مترادفاتClinical depression, major depression, unipolar depression, unipolar disorder, recurrent depression
ونسنٹ وین خوخ 1890 painting
Sorrowing old man ('At Eternity's Gate')
اختصاصطب نفسی
علاماتاداسی, کم خود توقیری, loss of interest in normally enjoyable activities, low energy, pain without a clear cause[1]
مضاعفاتSelf-harm, خود کشی[2]
عمومی حملہ20s–30s[3][4]
دورانیہ> 2ہفتے[1]
وجوہاتجینیات, environmental, and psychological factors[1]
مماثل کیفیتبائی پولر ڈس آرڈر, ADHD, دکھ[3]
علاجCounseling, antidepressant medication, electroconvulsive therapy, ورزش[5][1]
تعدد216 million (2015)[6]

حوالہ جات