عرب لیگ

عرب لیگ یا عرب جمعیت (عربی: جامعة الدول العربية )عرب اکثریتی ریاستوں کی تنظیم ہے جس کا صدر دفتر مصر کے دار الحکومت قاہرہ میں ہے۔ لیگ کے میثاق کے مطابق رکن ریاستیں اقتصادی معاملات بشمول تجارتی تعلقات، مواصلات، ثقافتی معاملات، قومیت، پاسپورٹ اور ویزا، معاشرتی اور صحت کے معاملات میں ایک دوسرے سے تعاون کریں گی۔ عرب لیگ کے میثاق کے مطابق تمام رکن ریاستیں ایک دوسرے کے خلاف جارحیت کا ارتکاب بھی نہیں کرسکتیں۔عرب لیگ کا قیام 22 مارچ 1945ء کو اسکندریہ میں عمل میں آیا۔

عرب لیگ

عرب لیگ کا پرچم
عرب ریاستوں کی لیگ کا قیام
22 مارچ 1945 (میثاق اسکندریہ)
رکن ریاستیں22
سرکاری زبانعربی
عرب لیگ صدر دفاترقاہرہ، مصر (تیونس شہر، تیونس 1979–1989)
کونسلسوڈان
عرب پارلیمنٹنبیہ بری
ویب گاہعرب لیگآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ arableagueonline.org (Error: unknown archive URL)

رکنیت

عرب لیگ کے موجودہ ارکان اور ان کی لیگ میں شمولیت کی تواریخ:


جنوری 2005ء میں نے بطور مبصر عرب لیگ میں شمولیت اختیار کی

دیگر تنظیموں سے تقابل

عرب لیگ آرگنائزیشن آف امریکن اسٹیٹس، کونسل آف یورپ اور افریقن یونین جیسی تنظیموں ملتی جلتی ہے جو بنیادی طور پر سیاسی مقاصد رکھتی ہیں، انھیں اقوام متحدہ کے علاقائی شکل بھی کہا جا سکتا ہے۔ گوکہ عرب لیگ کی رکنیت ثقافتی بنیادوں پر دی جاتی ہے اس لیے وہ اس کو دیگر مندرجہ بالا تنظیموں سے ممتاز کرتی ہے۔

عرب لیگ دیگر معروف علاقائی تنظیموں جیسے یورپی یونین سے بھی مختلف ہے کیونکہ نہ اس نے علاقائی تعاون میں اہم کامیابی حاصل کی اور نہ اس تنظیم کی رکن ریاستوں کے شہری براہ راست ایک دوسرے سے منسلک ہیں۔عرب لیگ کے تمام اراکین اسلامی کانفرنس کی تنظیم موتمر عالم اسلامی کے بھی ارکان ہیں۔

انتظامیہ

عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل
نامقومیتتقرریسبکدوشی
عبد الرحمن حسن عزاممصر19451952
عبد الخالق حسنیمصر19521972
محمود ریاضمصر19721979
شدلی کلبیتیونس19791990
ڈاکٹر احمد عصمت عبد المجیدمصر19912001
عمر موسیمصر2001تاحال

عرب لیگ کے اجلاس

  • قاہرہ مصر، 13 تا 17 جنوری 1964ء
  • اسکندریہ، مصر، 5 تا 11 ستمبر 1964ء
  • الدارالبدیہ (کاسابلانکا)، مراکش، 13 تا 17 ستمبر 1965ء

دیگر تنظیموں کے ساتھ تعلقات

عرب لیگاو آئی سی رکن ممالک کا پارلیمانی اتحادتنظیم تعاون اسلامیمغرب عربی اتحاداغادیر معاہدہعرب اقتصادی اتحاد کونسلمجلس تعاون برائے خلیجی عرب ممالکمغربی افریقی اقتصادی و مالیاتی اتحاداقتصادی تعاون تنظیمترکی کونسللپتاکو-گوورما اتھارٹیلپتاکو-گوورما اتھارٹیاقتصادی تعاون تنظیمالبانیہملائیشیاافغانستانلیبیاالجزائرتونسمراکشلبنانمصرصومالیہآذربائیجانبحرینبنگلہ دیشبیننبرونائیبرکینا فاسوکیمرونچاڈاتحاد القمریجبوتیگیمبیاجمہوریہ گنیگنی بساؤگیاناانڈونیشیاایرانعراقکوت داوواغاردنقازقستانکویتکرغیزستانمالدیپمالیموریتانیہموزمبیقنائجرنائجیریاسلطنت عمانپاکستانقطرسوڈانفلسطینسرینامشامتاجکستانٹوگوترکیترکمانستانیوگنڈامتحدہ عرب اماراتازبکستانيمنسینیگالگیبونسیرالیونمغرب عربی اتحاداغادیر معاہدہسعودی عرب
تنظیم تعاون اسلامی کے اندر مختلف کثیر القومی تنظیموں کے درمیان تعلقات۔ ایک کلک پزیر اویلر تصویر مبت


مزید دیکھیے

  • عرب لیگ

حوالہ جات

سانچہ:فہرستیں ممالک اور زبانیں