بین الاقوامی صوتیاتی ابجد

بین الاقوامی صوتیاتی ابجد ایک ایسا نظام ہے جس میں صوتی آوازوں کو حروف کی شکل میں لکھا جاتا ہے۔ اس نظام میں تقریباً ہر زبان کی ہر قسم کی آوازوں کے لیے مخصوص حروف موجود ہیں۔ اسے 1886ء میں انٹرنیشنل فونیٹک ایسوسی ایشن نے بنایا۔ اسے عام طور علم زبانیات میں اساتذہ اور طلبہ استعمال کرتے ہیں اس کے علاوہ اسے ویکیپیڈیا اور ٹرانسلیٹر دنیا کی زبانوں کا صحیح تلفظ ظاہر کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔مثال کے طور پر غ کی آواز کے لیے آئی پی اے میں ɣ کی علامت استعمال ہوتی ہےآئی پی اے میں اس وقت 107 حروف اور 52 اعلامات استعمال ہوتی ہیں۔ علامات کو حروف کے ساتھ جوڑ کر مزید آوازیں حاصل کی جاتی ہیں۔

بین الاقوامی صوتیاتی ابجد
قِسمالفابیٹ، ابجد
زبانیںکسی بھی زبان کا صوتی آوازوں اور تلفظ ظاہر کرنے کا لیے
مدّتِ وقتsince 1888
بنیادی نظام
رومن الفابیٹ
  • فونوٹائپک الفابیٹ
    • بین الاقوامی صوتیاتی ابجد

تاریخ

1886ء میں فرانسیسی اور برطانوی اساتذہ کی جماعت نے انٹرنیشنل فونیٹک ایسوسی ایشن بنائی پہلے انھوں نے زبانوں کی آوازوں کے رومن رسم الخط استعمال کیا لیکن پھر انھوں نے تمام زبانوں کی تمام آوازوں کو ایک ہی رسم الخط میں لکھنے کے لیے آئی پی اے کا نظام بنایا۔ آئی پی اے میں ایک آواز کے لیے ایک ہی علامت مستعمل ہے چاہے وہ کسی بھیزبان میں ہو۔

اردو اور آئی پی اے

اردوآئی پی اےمثال
اaاب
بbبات
بھبھیڑ
پpپانی
پھپھول
تتیر
تھt̪ʱتھالی
ٹʈٹماٹر
ٹھʈʱٹھاکر
ججام
جھdʒʱجھاڑو
چچ"'اند
چھtʃʱچھینک
حhح لوہ
خxخاک
ددال
دھd̪ʱدھماکہ
ڈɖڈر
ڈھɖʱڈھول
ذzذخیرہ
رrریچھ
ڑɽربڑ
ڑھɽʱساڑھی
زzزمین
ژʒٹیلی ویژن
سsسانپ
شʃشیر
صsصابن
ضzراضی
ط
ظz
عa~ʔعام
غɣغ م
فfفوارہ
قqقابو
کkکام
کھکھیر
گɡگاجر
گھɡʱگھوڑا
لlلاد
مmموتی
نnنام
ںŋرنگ، ماں
وʋوہ
ہh
ءʔ
یjیکّہ

حروف علت یا واکے یا مصوت (واولز)

اردوآئی پی اےمثال
اَ(زبر)əاَب(اَب)
آɑ:آم، بات
اِ(زیر)ِɪاِن، کِن
یi:نِیلا، گِیلا
ےe:نے (نے)
ɛنیت(نیٹ)
اَےɛ:بَیل(بیل)، بَیٹ(مطلب:بلا)
اوo:بول
اَوɔ:اَور(aur)
اُ (پیش)ʊاُن، تُم
اُوu:دُور، جنُون

عربی زبان میں الفاظ کی ادائیگی میں کچھ فرق ہے اس لیے

  • ث کے لیے θ
  • ح کے لیے ħ~ʜ
  • ذ کے لیے ð
  • ص کے لیے sˤ
  • ض کے لیے dˤ
  • ط کے لیے tˤ
  • ظ کے لیے ðˤ ~zˤ

مثالیں

  • پاکستان pɑ:kɪst̪ɑ:n
  • tʃaɪ n ə چائنہ

مزید دیکھیے

ہنٹرین کلمہ نویسی

بیرونی روابط

انگریزی تلفظ: /O ua '/}}