یونیسکو عالمی ثقافتی ورثہ

"یونیسکو عالمی ثقافتی ورثہ" ایسے مقام (جنگل، پہاڑ، جھیل، صحرا، یادگار، عمارت یا شہر) کو کہا جاتا ہے جسے بین الاقوامی عالمی ثقافتی ورثہ پروگرام کے تحت اقوام متحدہ کے تعلیمی سائنسی و ثقافتی ادارے (یونیسکو) کی عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی کی مرتب کردہ فہرست کے لیے نامزد یا اس میں شامل کیا گیا ہو۔یہ منصوبہ ثقافتی یا قدرتی اہمیت کے حامل مقامات کی فہرست مرتب کرنے اور ان کی حفاظت کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ مختلف شرائط کے تحت مندرج مقامات کو عالمی ورثہ فنڈ میں سے رقوم فراہم کی جاتی ہیں۔ یہ منصوبہ "عالمی ثقافتی و قدرتی ورثے کی حفاظت کے حوالے سے میثاق" کے ذریعے شروع ہوا جسے یونیسکو کی مجلس عمومی نے 16 نومبر 1972ء کو اختیار کیا۔ اس وقت سے 184 ممالک (بمطابق جولائی 2007ء) اس کنونشن کی توثیق کر چکے ہیں۔2007ء کے مطابق 142 ممالک کے 851 مقامات اس فہرست میں شامل ہیں جن میں 660 ثقافتی، 166 قدرتی اور 25 مخلوط خصوصیات کے حامل ہیں۔ہر عالمی ورثے کا حامل مقام اس ملک کی ملکیت ہے جہاں وہ واقع ہے لیکن مستقبل میں بنی نوع انسان کے لیے اسے محفوظ رکھنا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔مختلف خطوں میں واقع مقامات کی خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں:

خطہقدرتیثقافتیمخلوطکل%
افریقا33383749%
عرب ریاستیں3581627%
ایشیا بحر الکاہل451261118221%
یورپ اور شمالی امریکا51358741649%
لاطینی امریکہ اور کیریبین3480311714%

عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی اجلاس

مقام # 86: میمفس اور اس کا گورستان، بشمول جیزہ کے اہرام۔
مقام # 114: تخت جمشید (ایران
مقام # 307: مجسمۂ آزادی (ریاستہائے متحدہ امریکا)
مقام # 438: دیوار چین (چین)
مقام # 483: چیچن اتزا، یوکاتان (میکسیکو)
مقام # 540: سینٹ پیٹرز برگ (روس)کا تاریخی مرکز اور نواح
مقام # 138: موئن جو دڑو، (پاکستان)


عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی فہرست میں شامل مقامات میں انتظامی معاملات پر غور کے حوالے سے سال میں متعدد بار اجلاس منعقد کرتی ہے لیکن World Heritage Committee Session نامی اجلاس سال میں ایک مرتبہ ہوتا ہے جس میں مختلف مقامات کو عالمی ثقافتی ورثہ فہرست میں شامل کیا جاتا ہے۔سالانہ اجلاس دنیا کے مختلف شہروں میں منعقد ہوتا ہے۔ پیرس (فرانس)، جہاں یونیسکو کے صدر دفاتر واقع ہیں، کے علاوہ یہ اجلاس صرف عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی کے رکن ممالک میں ہی منعقد ہو سکتا ہے جس کے لیے انھیں کمیٹی کی منظوری درکار ہوتی ہے۔

اجلاسسالتاریخمیزبان شہرملک
1197727 جون تا یکم جولائیپیرس  فرانس
219785 تا 8 ستمبرواشنگٹن ڈی سی  ریاستہائے متحدہ
3197922 تا 26 اکتوبرقاہرہ و لگژور  مصر
41980یکم تا 5 ستمبرپیرس  فرانس
5198126 تا 30 اکتوبرسڈنی  آسٹریلیا
6198213 تا 17 دسمبرپیرس  فرانس
719835 تا 9 دسمبرفلورنس  اطالیہ
8198429 اکتوبر تا 2 نومبربیونس آئرس  ارجنٹائن
919852 تا 6 دسمبرپیرس  فرانس
10198624 تا 28 نومبرپیرس  فرانس
1119877 تا 11 دسمبرپیرس  فرانس
1219885 تا 9 دسمبربراسیلیا  برازیل
13198911 تا 15 دسمبرپیرس  فرانس
1419907 تا 12 دسمبربانف  کینیڈا
1519919 تا 13 دسمبرکارتھیج  تونس
1619927 تا 14 دسمبرسانتا فی  ریاستہائے متحدہ
1719936 تا 11 دسمبرکارٹینا  کولمبیا
18199412 تا 17 دسمبرفوکٹ  تھائی لینڈ
1919954 تا 9 دسمبربرلن  جرمنی
2019962 تا 7 دسمبرمریدا  میکسیکو
211997یکم تا 6 دسمبرنیپلز  اطالیہ
22199830 نومبر تا 5 دسمبرکیوٹو  جاپان
23199929 نومبر تا 5 دسمبرمراکش شہر  المغرب
24200027 نومبر تا 2 دسمبرکیرنز  آسٹریلیا
25200111 تا 16 دسمبرہیلسنکی  فن لینڈ
26200224 تا 29 جونبڈاپسٹ  مجارستان
27200330 جون تا 5 جولائیپیرس  فرانس
28200428 جون تا 7 جولائیسوزو  چین
29200510 تا 17 جولائیڈربن  جنوبی افریقا
3020068 تا 16 جولائیولنیئس  لتھووینیا
31200723 جون تا یکم جولائیکرائسٹ چرچ  نیوزی لینڈ
3220082 تا 10 جولائیکیوبک شہر  کینیڈا

بیرونی روابط